پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی

datetime 20  مارچ‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔اڈیالہ جیل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کتنا جھوٹا شخص ہے،فافن، پلڈاٹ سمیت پانچ رپورٹس کے باوجود بھی الیکشن کمشنر بیٹھا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنی کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا، یہ حکومت پانچ چھ ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ذہنی طور پر چار پانچ ماہ جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعظم کے ساتھ تصویر اس وقت بنوانی چاہیے تھی جب پیسے مل جاتے۔سابق صدر کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عارف علوی سے کوئی ناراضی نہیں، انہوں نے معاملات حل کروانے کی پوری کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ میری طرف سے کوئی ایشو نہیں تھا، دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا۔ ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 23 مارچ کے جلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں گے، مولانا فضل الرحمان کا کسی کو پتہ نہیں کہ وہ آتے ہیں یا نہیں۔افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جو بھی حکومت ہو اس سے اچھے تعلقات ہونے چاہیے، طالبان اور امریکا کے ڈائیلاگ ہم نے کروائے۔ ہمارے دور میں افغان حکومت نے ٹی ٹی پی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی،جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ جنرل فیض کو تبدیل نہ کریں، دہشتگردی اور افغانستان کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔جنرل باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہتا تھا بانی پی ٹی آئی جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہے۔ جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے کے حوالے سے میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھاجس جنرل نے افغانستان اور امریکا کے ڈائیلاگ کروائے اسی کو شریفوں کے کہنے پر ہٹایا گیا۔ جنرل فیض کو ہٹا کر باجوہ نے ذاتی فائدے کا سوچا ملکی مفاد کا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…