منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد، ایف 9 پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

datetime 20  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے ایفـ9 پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے مدعیہ کی 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔قبل ازیں، اسلام آباد پولیس نے ایفـ9 پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ کر لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایف 9 پارک لے گیا، ملزم ساجد نے ایف نائن پارک میں 12 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق بچی کی والدہ نے بتایا کہ غریب خاتون ہوں، طلاق یافتہ ہوں اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں، میری بیٹی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے گئی۔

والدہ کے مطابق وہاں سے بچی کو ساجد ایف 9 پارک لے گیا، رات 11 بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5 فروری 2023 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔اسی طرح 8 جولائی 2023 کو ایفـ9 پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…