منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان،ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 8 افراد جاں بحق

datetime 20  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرنائی /اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے ضلاع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے حکام نے بتایا کہ کوئلے کی کان سے 8 کانکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے 8 کانکنوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں، جبکہ کوئلے کی کان میں پھنسے 4 کانکنوں کو نکانے لیے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ گیس دھماکے کے وقت کان میں 20 کانکن موجود تھے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے، بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…