بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد درست فیصلہ تھا، بیرسٹر گوہر

datetime 19  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد درست فیصلہ تھا اور ہم فیصلے پر قائم ہیں،ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہ دینے کی ذمے داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد درست فیصلہ تھا اور ہم فیصلے پر قائم ہیں،اپنی اپنی رائے میں اختلاف ہوجاتا ہے، کچھ لوگ فیصلہ سازی میں ساتھ نہیں تھے نہ ہی وہ پس منظرجانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت ہمارے ایم این اے ہیں، اگر وہ کہتے ہیں غلطی ہوئی تو یہ ان کی رائے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کور کمیٹی 3مرتبہ ملتی ہے ، یہ نہ تو( ن) لیگ میں ہے ،نہ ہی پیپلزپارٹی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اچھائی ہے کہ وہ اپنی عوام کیلئے وزیر اعظم کے پاس آیا، وزیر اعلی کے پی کا وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ بلے کا انتخابی نشان ہماری وجہ سے نہیں گیا، ساری دنیا جانتی ہے جو ہمارے ساتھ ہوتے تھے انہیں کیسے اٹھالیا جاتا تھا، الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کا حلف اٹھایا ، ان کو حالات کا ذمے دار ٹھہراتا ہوں، ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہ دینے کی ذمے داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کو پوچھنے والا ادارہ پارلیمان ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن جلسہ کریں گے ،ہم بائیکاٹ کریں گے نہ ہی استعفے دیں گے ، بلکہ بھرپور پارلیمانی سیاست کریں گے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…