بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی وزراء و سرکاری افسران کیلئے بیرون ملک سفری پالیسی جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے وفاقی وزراء و سرکاری افسران کے لیے بیرون ملک سفری پالیسی جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں سفری پالیسی کا اجراء کر دیا۔ ناگزیر صورتحال نہ ہونے پر بیرون ملک سفر کی اجازت کفایت شعاری پر قائم کمیٹی سے لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور معاون اسٹاف کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق وزیر اور سیکریٹری کے ایک ہی وقت بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر دونوں کو بیک وقت بیرون ملک دورے کی اجازت دی جاسکے گی۔ وفاقی وزیر، وزیر مملکت، مشیر اور معاونین سال میں بیرون ممالک کے 3 دورے کرنے کے مجاز ہوں گے، خاص حالات میں ان دوروں میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔دستاویز کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو اس پابندی سے استثنیٰ ہو گا، عالمی مالیاتی اداروں کے دورے کے لیے تمام ڈویڑنز کو اکنامک افیئرز ڈویڑن سے این او سی لینا ہو گی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…