خالق نگر(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے انتخابی حلقے خالق نگرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، بدبو اور تعفن پھیلنے سے موذی امراض سراٹھانے لگے،صفائی کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ اخراجات کے باوجود خالق نگرگندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، کئی ہفتوں بعدبھیخالق نگرکے گلی محلوں کی صفائی نہ کی جاسکی،خالق نگر کو غلاظت ، گندگی کے ڈھیروں اور بدبو و تعفن سے پاک نہ کیا جا سکا.
خالق نگرکے رہائشیوں نے کاہنہ میڈیا کلب(رجسٹرڈ)میں صحافیوں کوبتایا کہ متعددبارمتعلقہ انتظامیہ کوگندگی کے ڈھیروں اورصفائی ستھرائی کے متعلق بتایا گیا مگر کسی کے بھی کانوں پر جوں تک نہ رینگی، صفائی ستھرائی کا نظام بدستور مفلوج ہے، گلیوں اور محلوںمیں کوڑے کرکٹ کو اٹھایا نہ جاسکا،خالق نگرکے رہائشیوں نے کہا کہ گندگی کے ڈھیر ختم نہ کئے گئے تو سخت احتجاج کریں گے، عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلیے اقدامات کئے جائیں تاکہ شہری وبائی امراض سے بچ سکیں۔