بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ترنول اسلام آبادمیں ڈاکو راج ،ڈاکوئوں کی پولیس اور رینجرز کی وردیا ں پہن کر وارداتیں

datetime 18  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا (این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ ترنول جوہد میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں بے انتہا اضافہ ،جوہد ترنول میں ڈاکو راج ،پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کنٹرول کرنے میں ناکام ـاسلام آباد میں ہونے والی یہ ڈکیتیاں خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ہیں ـ تھانہ گولڑہ کاعلاقہ جوہد ڈاکوئوں کا گڑھ بن چکا ہے ـ

ڈاکو رات کو گروہ کی شکل میں لوگوں کو لوٹتے ہیں ـاب ڈاکوئوں نے نئی چال شروع کر دی ہےـاب ڈاکو پولیس اور رینجرز کی وردیوں میں شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ـترنول سے جوہد جانے والے روڈ جو دو کلو میٹر ہے اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایسے لگتا ہے جیسے سندھ یا پنجاب کا کوئی انتہائی پسماندہ علاقہ ہوـ اسی روڈ پر ڈاکو سر شام اور صبح چار بجے کے بعد شہریوں کو لوٹتے ہیں اور اس کے آگے جوہد گائوں میں رات کو لوگوں کے گھروں میں داخل ہو تے ہیں ـ

شہریوں نے اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری طور پر اس اہم مسئلے کو حل کریں ورنہ یہی صورتحال رہی تو یہاں پر بڑے پیمانے پر حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہےـشہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد کی انتظامیہ شہریوں کی حفاظت نہیں کرسکتی تو ہمیں فوری طور پر اسلحہ فراہم کیا جائے ہم پھر خود ہی ان ڈاکوئوں سے نمٹ لیں گے ان ڈاکوئوں نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہےـجوہد گائوں کے باسیوں کا کہنا ہے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے ہماری گزارش ہے کہ خدا راہ ہمارے اس معاملے کو ہائی لائٹ کریں ڈاکوئوں نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے ـمیڈیا ہمارا ساتھ دے گا تو اسلام آباد کی انتظامیہ بھی جاگے گی ورنہ یہ سوئے رہیں گے اور ڈاکوہمیں لوٹتے رہیں گےـ



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…