اسلام آباد(این این آئی)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے کمٹمنٹ پہلے بھی تھی آج بھی ہے اور رہے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہم سے اتحاد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا تھا ، بلے باز والا موصوف پریشر برداشت نہ کر سکا، ہم سب کلیئر تھے کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ آر او ز نے میری پارٹی کے 21ایم پی ایز کے ٹکٹ مسترد کئے تھے، میرے ٹویٹ کے مخاطب شیر افضل نہیں تھے نا کوئی اور تھا، میں نے جس جگہ پیغام دینا تھا میں نے وہاں پر دیدیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ جو پالیسی مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی دیں گے اس پر عمل کریں گے،پالیسی بانی تحریک انصاف کی ہی چلے گی،جو وہ کہیں گے وہی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹ انتخابات میں ہمارے پلیٹ فارم سے جائیں گے تو سو بسم اللہ،جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ان کو ٹکٹ ملنا چاہئے، ہم کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔