بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

خاتون کو غیرت کے نام پر شوہر اور رشتہ داروں نے قتل کر دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)شادی شدہ خاتون کو بدچلنی کے شبہ میں غیرت کے نام پر شوہر اور رشتہ داروں نے قتل کر دیا ،مقتولہ کو طبیعت خراب کا بہانہ کر کے نجی ہسپتال لے گئے اور کاغذی کارروائی پوری کروا کر نماز جنازہ ادا کر کے جبی قبرستان میں سپردخاک کر دیاجس کے 22روز بعد قتل کا راز کھول جانے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں شوہر سمیت 16ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ کے گائوں جبی میں خاتون بلقیس بی بی کو اس کے شوہر عامر شہزاد اور رشتہ داروں نے بدچلنی کے شبہ میں غیرت کے نام پر 18فروری کو قتل کیا اورمقتولہ کو طبیعت خراب کا بہانہ کر کے پرائیویٹ گاڑی میں نجی ہسپتال لے گئے اور کاغذی کارروائی پوری کروا کر نماز جنازہ ادا کر کے جبی قبرستان میں سپردخاک کر دیاجس کا پولیس کو 10مارچ کو علم ہوا تو ڈی پی او توقیر نعیم کے حکم پر انوسٹگیشن ٹیم نے واردات قتل کی تصدیق کر دی

جس پر تھانہ مٹھ ٹوانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقتولہ کے رشتہ دار7ملزمان محمد عاشق،ربنواز، خضر حیات،محمد سلطان،سناراں خاتون،عمردراز،نورمحمد اور9ملزمان غلام محمد،عامر شہزاد،احمدنواز،زیب نواز،محمدحیات، نذرحیات، محمدآزاد، محمداعجازامیر اور حاجی عبدالغفور کے خلاف جرم چھپانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاجس کی تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے شوہر عامر شہزاد اور دیگر چار ملزمان ربنواز،زیب نواز، نذرحیات اورمحمد عاشق کوگرفتار کر لیاجن میں ملزم مقتولہ کے شوہر عامرشہزاد کا مجسٹریٹ درجہ اول نے دفعہ 164کے تحت بیان حکم بند کیا اور مقتولہ کی نعش کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دے دیا گیااور پولیس قبر کشائی سمیت مصروف تفتیش ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…