جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

لندن، پولیس نے یو ٹیوبر عادل راجہ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پولیس نے سوشل میڈیا پر سرگرم یو ٹیوبر عادل راجہ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کردیا۔کانٹر ٹیررازم پولیسنگ ساتھ ایسٹ عادل راجہ کے خلاف 9 مئی کو دہشتگردی پر اکسانے کے حوالے سے مزید کارروائی نہیں کرے گی، اس لیے پولیس نے عادل راجہ کے خلاف شواہد کی کمی کے سبب کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عادل راجہ کو گزشتہ برس 12 جون کو ٹیمز ویلی پولیس نے دہشتگردی پر اکسانے کے الزام میں چشم کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ عادل راجہ کو برطانیہ سے باہر ایک غیر برطانوی شخص کو اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کو گرفتاری کے بعد تین مرتبہ ضمانت ملی، پولیس نے ان کے کمپیوٹر کا تفصیل سے جائزہ بھی لیا۔دوسری جانب عادل راجہ نے تفتیش کے دوران کمپیوٹر کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ پولیس سے طلب کرلیا ہے۔عادل راجہ پر پاکستان میں متعدد مقدمات درج ہیں تاہم وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…