بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں کاریں تیار کرنے والے اداروں کو دھچکا

datetime 14  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی آٹو میکرز کو بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایسیسریز مینوفیکچررز کے چیئرمین عبدالرحمن اعزاز کے مطابق وفاقی بجٹ میں 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ کاروں پر ریگیولیٹری ڈیوٹی ہٹادیے جانے کے بعد سے درآمد اضافہ ہوا ہے۔عبدالرحمن اعزاز نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں آٹو سیکٹر کو نئی زندگی دینا تھا تاہم اس کے نتیجے میں مقامی آٹو انڈسٹری کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

استعمال شدہ کاروں کی درآمد سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں آٹو میکرز کو کم و بیش 36 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ یہ صورتِ حال انہیں کاروبار بند کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے۔عبدالرحمن اعزاز نے کہا کہ ملک کے آٹو سیکٹر کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ایسے میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر سے ریگیولیٹری ڈیوٹی مکمل ختم کرنے سے صرف درآمد کنندگان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔استعمال شدہ کاروں کی درآمد سے حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں نقصان پہنچ رہا ہے۔ پچھلی پالیسی کے تحت حکومت کو استعمال شدہ گاڑی کی قیمت سے قطعِ نظر زرِمبادلہ کی شکل میں ٹیکس ملتا تھا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…