جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر واپس آنے والے شہری کو لوٹنے کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آدمجی نگر میں بینک سے رقم لے کرنکلنے والے کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی گئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

مبینہ طور پر11 مارچ کے روز واردت کی کوشش کی گئی تھی، فوٹیج میں میں دیکھا جاسکتاہے کہ آدمجی نگر میں شہری سڑک سے اپنے گھر کی جانب آرہا تھا کہ عقب سے کلاشنکوف بردار اور پستول تھامے دو ملزمان آگئے۔پستول پکڑے شخص نے رقم لوٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جبکہ کلاشنکوف بردار ملزم نے بھی دہشت ڈال کر لوٹ مار کرنا چاہی لیکن شہری ہتھیاروں کے باوجود مزاحمت کرتا ہوا موقع سے بھاگیا۔صورتحال دیکھ کرماسک لگائے دونوں مسلح ملزمان واپس چلے گئے، واردات کے دوران شہریوں کی آمدورفت جاری رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…