بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اورنگزیب خزانہ،ڈار خارجہ، نقوی داخلہ، خواجہ آصف وزیر دفاع ہونگے،وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے

datetime 12  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے۔پیرکووزیراعظم شہباز شریف کی 19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا اور وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی ہوا۔کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے۔ شہباز شریف کی کابینہ میں محمد اورنگزیب کو خزانہ کے ساتھ ریونیو کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے،اس کے علاوہ دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔ قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افئیرز اور ریاض پیرزادہ کو وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس دی گئی ہے۔اسحاق ڈار وزیرخارجہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی، عبدالعلیم خان وزیرنجکاری، جام کمال خان وزیرتجارت اور اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے مقرر کیا گیا ہے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اضافی چارج بھی علیم خان کے پاس ہو گا۔عطا تارڑ وزیراطلاعات اور نشریات ہوں گے، رانا تنویر حسین وزیر صنعت و پیداوار ، خالد مقبول صدیقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی،اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہوں گے اور انہیں وزارت انسانی حقوق کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔مصدق ملک کو وزارت پیٹرولیم اور توانائی، چوہدری سالک حسین کو وزیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی تفویض کی گئی ہے جبکہ امیر مقام سیفران کے وزیر ہوں گے اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔احمد چیمہ کو وزارت اقتصادی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا،اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی احد چیمہ کے پاس ہوگا جبکہ سید محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان تفویض کیا گیا تاہم وزارت انسداد منشیات کا اضافی چارج بھی ان کو دیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…