جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بند شریانوں میں موجود مائیکروپلاسٹک موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، تحقیق

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بند شریانوں میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کی بیماری اور موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق اٹلی کے محققین کی جانب سے کیا گیا ایک مطالعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوا ہے جس میں بند شریانوں میں مائکرو پلاسٹکس دریافت ہوئے ہیں۔

وین اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر اور سائنس دان، رابرٹ بروک نے کہا کہ یہ مطالعہ دنیا بھر میں مزید مطالعات کے لیے نقطہ آغاز ثابت ہو گا تاکہ مائیکرو اور نینو پلاسٹک سے انسانی صحت کو لاحق خطرات کی تصدیق اور اس کی وسعت کے حوالے سے تحقیق کی جا سکے۔مطالعے کیلئے 257 شرکا کو شامل کیا گیا جن کی شریانوں میں موجود رکاوٹ کو 2019 اور 2020 کے درمیان صاف کردیا گیا تھا۔

ان میں سے150 شرکا میں دنیا میں سے سب عام مستعمل پلاسٹک پولی تھائلین پائی گئی ۔محققین نے 34 ماہ تک شرکا کا مطالعہ جاری رکھا جس کے بعد بالآخر پتہ چلا کہ شریانوں میں رکاوٹ دور کرنے کے باوجود مائیکرو پلاسٹکس موجود رہ گئے تھے جسکے نتیجے میں دل کا دورہ پڑنے، فالج اور انتہائی سنگین صورتوں میں موت تک کا امکان تقریبا پانچ گنا زیادہ ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…