جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کا آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا حصہ نہ بننے کا اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم کابینہ میں شامل نہیں تو کس حیثیت میں آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کریں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اور سیکرٹری خزانہ پیپلزپارٹی سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم اگر کابینہ میں شامل نہیں تو کس حیثیت میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کریں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف نے دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی کہ وہ جماعتیں حکومت کو سپورٹ کر رہی ہیں یا نہیں، ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے خرچے زیادہ آمدنی کم ہے،آئی ایم ایف یہی کہتا ہے کہ آپ کے خرچے بہت ہیں آمدن نہیں، آئی ایم ایف کہتا ہے آپ آمدنی بڑھائیں، آئی ایم ایف کہتا ہے آپ ٹیکس پیئرز بڑھائیں اور ریونیو کلیکشن ٹھیک کریں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبات غلط نہیں ہوتے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے ایشوز کو حل کرنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف سے اچھا پیکیج لے سکیں۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…