اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

datetime 11  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹر تیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.63 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13.94 فیصد کم ہے۔فروری میں ایک لیٹر سرسوں کی تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 1.02 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.98 فیصد کم ہے۔جنوری میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادو شمار کے مطابق فروری میں ڈھائی کلو گرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 17. 1305 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.45 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.59 فیصد کم ہے۔

جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 19. 1397 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ایک کلوڈ انڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 53. 500 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 502.79 اور گزشتہ سال فروری میں 565.11 روپے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…