اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پشاور،نومئی مقدمات میں غیر حاضری پر 47ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

datetime 9  مارچ‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کے مقدمات میں غیر حاضری پر 47ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نومئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے وزراء اور ارکان اسمبلی سمیت 131ملزمان کی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کی۔سنی اتحاد کونسل کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ارکان اسمبلی شیر علی ارباب، محمد آصف سمیت 84ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 47 ملزمان غیر حاضر رہے۔

عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے کہا کہ تھانہ خان رازق شہید کے ایس ایچ او عدالتی حکم کی تعمیل کریں، متعلقہ ایس ایچ او تمام غیر حاضر ملزمان کو اگلی سماعت پر پیش کریں۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر نو مئی کو تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں احتجاج کا الزام ہے،ملزمان پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے، تھانہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن میں نو مئی کو 121ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء سمیت موجودہ متعدد ارکان اسمبلی، بلدیاتی نمائندے اور کارکنان نامزد کئے گئے، ملزمان کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں ٹرائل شروع کردیا گیا ہے،ٹرائل کے دوران اب تک 84کے قریب ملزمان پیش ہوئے ہیں،باقی ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا گیا ہے۔بعدازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…