جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

رمضان میں تو عمران خان باہر آجائیں گے، شیر افضل کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

datetime 8  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی بات پر قہقہے لگ گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ایس پی جیل عدالت کو آگاہ کیا کہ 2 روز قبل اڈیالہ جیل کی بیک سائیڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، دو افراد گرفتار ہوئے جس کی وجہ سے کل سارا دن سرچ آپریشن جاری رہا، سرچ آپریشن کی وجہ سے گزشتہ روز رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔

اس پر جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی خود لکھ کردیں گے کہ وہ کس کس سے ملاقات کریں گے، ان کے دیے گئے ناموں کے علاوہ کوئی ایس پی درخواست نہیں دے سکے گا۔عدالتی ریمارکس پر شیر افضل مروت نے عدالت سے استدعا کی ایس پی مصروف ہوتے ہیں کوئی فوکل پرسن مقرر کردیں، اس پر ایس پی جیل نے بتایا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فوکل پرسن ہوں گے ،ہم نے مشاورت سے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کیلئے دن مقرر کیے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد اب بڑھ گئی ہے، ان کی سکیورٹی کی وجہ سے ہمیں بہت سے کام روکنے پڑتے ہیں،استدعا ہے کہ ملاقات کرنے کے دن مقرر رہنے دیے جائیں۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایاکہ منگل اور جمعرات کے 2 دن مقرر ہیں جن میں 2، 2 سیشن ہوتے ہیں، ایک سیشن میں 6 افراد ملاقات کر سکتے ہیں۔اس دوران ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کردیں جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ رمضان میں تو خان صاحب باہر آجائیں گے، یہ درخواست غیر مؤثر کروانا چاہتے ہیں، شیرافضل مروت کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہیگونجنے لگے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ہدایات کے ساتھ اگلے جمعہ تک ملتوی کردی۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…