جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اٹلی نے لاہور سے ویزا سروس شروع کردی، لاہور چیمبر کی جانب سے خیر مقدم

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)اٹلی نے تاریخی شہر لاہور سے ویزہ سروس شروع کر دی ہے جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بہت جلد اسے شروع کر دیا جائے گا۔یہ بات اٹلی کے سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے اٹلی کے سفارتخانے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری اس موقع پر خادم حسین نے بھی خطاب کیا۔اٹلی کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ لاہور کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ وہ پہلا شہر ہے جس کا انہوں نے سرکاری طور پر دورہ کیا۔

انہوں نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور کاروباری منصوبوں کے حوالے سے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور لاہور چیمبر کے صدر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ویزا سروسز کھولنے سے کاروباری برادری کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت پانچ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جس کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اٹلی میں ہونے والی نمائشوں میں شریک ہو۔ انہوں نے کہا کہ تجارت بہتر بنانے میں مفاہمتی یادداشتیں اور تجارتی معاہدے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ اٹلی کے سفارتخانے کے ساتھ مضبوط ورکنگ ریلیشن رکھا ہے۔ دونوں نے مارچ 2018 میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے اور ہم اٹلی کے سفیر کی موجودگی میں اس کی تجدید کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کاروباری برادری اور عوام کو ویزا کی سہولت بہترین قدم ہے، امید ہے کہ لاہور چیمبر کے ممبران کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل اور یورپ میں ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ کاشف انو رنے کہا کہ پاکستان اٹلی کی پراسیسڈ فوڈ، کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی کی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، دونوں ممالک کے مابین سیاحت، تعلیم، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کی وسیع گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پچاس لاکھ سے زائد خاندانی ملکیت پر مشتمل ایس ایم ایز ہیں، اس شعبہ میں پاکستان اٹلی کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ماربل اور گرینائٹ کے وافر ذخائر ہیں اور ہم یقینی طور پر اٹلی کی جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ آخر میں لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن چودھری خادم حسین نے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…