منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انتخابات کے 14 روز میں فارم 45، 47 ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتخابات کے 14 روز کے اندر فارم 45 اور فارم47 ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انتخابات کے بعد 14 دنوں میں فارم ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی درخواست پر سماعت کی۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے وکیل ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں اور مقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 14 دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صرف فارمز ہی نہیں بلکہ تمام متعلقہ دستاویزات کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوتا ہے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کیے اور پھر ہٹا دیے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے انتخابی فارم اپلوڈ نا کرنے کے خلاف درخواست پر اعتراضات دور کر کے اسے سماعت کیلئے مقرر کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…