منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہوگی تو اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

datetime 5  مارچ‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے 9 مئی پر کمیشن بنائیں، اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہوگی تو اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں رول آف لا ہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ایسا نظام بنائیں گے کہ آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے۔ ہماری خواتین اور کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کے 9 مئی سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے لیے 2 حکومتیں چھوڑی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ مرکز کی حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا ہے، ہم ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے، میں صوبے میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھوں گا، بطور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہم آپس میں رابطے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پشاور میں پرامن احتجاج کریں گے ہمیں ریزرو سیٹیں نہیں ملیں، میرے صوبے کے کچھ حقوق ہیں، حقوق کے لیے میں اسلام آباد آئوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے اور روزگار دینا ہے۔ ہم بنیادی سہولیات، تعلیم اور صحت میں بہتری لائیں گے، ہم 1 لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…