جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بچیوں کو اغواء کر کے فروخت کرنیوالا اغواء کار گرفتار

datetime 5  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بچیوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے والے اغواء کار کو گرفتار کر کے اقبال ٹائون سے اغوا ہونے والی 3معصوم بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ۔اے ایس پی ماڈل ٹائون رضوانہ ملک نے پرس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کر کے غریب مجبور بچیوں کو ورغلا کر اغوا کرکے بیچنے والا درندہ صفت ملزم کوگرفتار کیا ،تھانہ اقبال ٹائون میں بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے بذریعہ وائرلیس بچیوں کے متعلق رپورٹ دی گئی ۔ اغوا ہونے والی بچیوں میں 17 سالہ مہک، 16سالہ عیشا اور 12سالہ نشا شامل ہیں، بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروانے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وحدت روڈ نقشہ سٹاپ پر ٹریس کیا گیا، ملزم محسن نے تینوں بچیوں کو نقشہ سٹاپ گھر میں زبردستی بند کر رکھا تھا۔

اے ایس پی ماڈل ٹائون نے بتایا کہ اغوا ہونے والی تینوں بچیاں بھیکھے وال موڑ کچی آبادی کی رہائشی ہیں، محسن نامی ملزم بچیوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر اقبال ٹائون رضا بلاک سے ورغلا کر لیے گیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کاکہ غریب، بے سہارا بچیوں کو اغوا کر کے دوردراز علاقوں میں لیجا کر پیسوں کے عوض فروخت کرتا تھا۔ ایایس پی رضوانہ ملک نے بتایا کہ ملزم ڈکیتی، چوری اغوا جیسے 49 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، جلد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…