منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی جائے، سینیٹ میں قرارداد جمع

datetime 2  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔بہرامند تنگی کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے۔خیال رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے جسے 18 دن ہوگئے ہیں۔بہرا مند تنگی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

قرارداد میں افواج پاکستان کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی مفادات کے خلاف ایسے پلیٹ فارمز کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔قرارداد کے مطابق اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے پلیٹ فارم کو مفاد پرستوں کی جانب سے مختلف مسائل کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور نوجوان نسل کو دھوکہ دینے کے لیے ملک میں جعلی قیادت پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔بہرامند تنگی نے قرارداد میں لکھا کہ سینیٹ آف پاکستان نے حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر (X) اور یوٹیوب پر پابندی عائد کرے تاکہ نوجوان نسل کو ان کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…