اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ایلین سے متعلق سائنس دانوں کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) ناسا کی جانب سے مریخ پر پانی کے بڑے ذخیروں کی موجودگی کے اعلان نے ایلین سے متعلق سائنس دانوں کے نظریات کو کسی حد تک سچ ثابت کردیا ہے اور اب کچھ ماہرین فلکیات اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایلین زمین کا اکثر و بیشتر دورہ بھی کرتے رہتے ہیں اور یو ایف او کو مسلسل دیکھنا اس کا ثبوت ہے۔سائنس دانوں نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ مریخ پر بسنے والے ایلین زمین کا دورہ کر چکے ہیں تاہم وہ ابھی تک اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ مخلوق انسان سے کہیں زیادہ ذہین اور ٹیکنالوجی سے مزین ہے اور اگر وہ زمین پر آگئے تو انسانی وجود کے لیے خطرہ بن جائیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے 2010 میں کہا تھا کہ اگر ایلین نے زمین کا دورہ کیا تو یہاں انسان کو حال وہی ہوگا جیسا کولمبس کے امریکا دریافت کرنے کے بعد وہاں کے مقامی امریکن کے ساتھ ہوا اور وہ اپنی زمین پر غلام بن گئے۔مشہور ماہر فلکیات کارل سیگن کا کہنا ہے کہ انسان اس کائنات کے نئے بچے ہیں تاہم کسی چیز کے بارے میں جاننے سے قبل اس کے بارے میں چیخ و پکار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ برطانیہ کی اہم آبزرویٹری یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے سائنس دان مارک گالا وے کا کہنا ہے کہ انسان زمین پر سپر پری ڈیٹر ہے جب کہ خلا میں موجود سپر پری ڈیٹرز ہم سے زیادہ طاقت ور اور حملہ آور ہیں اور اگر وہ زمین پر آئے تو یہاں ان ہی کا قبضہ ہوگا اس لیے ہمیں اس سے متعلق کچھ کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان کوایلین سے متعلق محتاط رہنا چاہئے اور تاریخ گواہ ہے جب بھی زیادہ جدید ٹیکنالوجی رکھنی تہذیت کم ترقی یافتہ تہذیت سے ٹکرائی تو کم ترقی یافتہ تہذیب شکست کھا گئی۔کچھ سائنس دانوں نے تھیوری ’ڈارک ایکویشن‘ میں دعوی کیا ہے کہ کائنات میں بسنے والی مخلوقات سمندر کی ریت کے ذروں سے بھی زیادہ ہے تاہم اس مخلوق سے رابطہ نہ ہونا پر اسرار ہے دیکھنا ہے کہ یہ راز کب کھلتا ہے۔ برطانیہ میں کیے گئے سروے کے مطابق ہر دوسرا برطانوی، امریکی اور جرمن اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کائنات میں انسان سے کہیں زیادہ ذہین مخلوق موجود ہے جب کہ ان میں سے اکثر کا کہنا کہ چونکہ ایلین زمین سے بہت فاصلے پر ہیں اس لیے ان سے رابطہ ممکن نہیں اور 17 فیصد کا خیال ہے کہ سائنس دان اس سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن اسے عام لوگوں سے چھپایا جا رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…