لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے الطاف حسین کی تصویر اور تقریر پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار الطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے انہیں سنے بغیر حکم پاس کر دیا جبکہ ان کا موقف بھی عدالت کے روبرو سنا جانا چاہئے تھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اس موقع پر وکیل عاصمہ جہانگیر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے دلائل دیں ، فیصلہ پسند نہ آئے تو اسے چیلنج کر دیں۔
بعد ازاں عدالت نے الطاف حسین کی شہریت سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ پھر مسترد کرتے ہوئے سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کر دی اور الطاف حسین کے بیان حلفی پر تمام درخواست گزاروں سمیت وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
دلائل دیں ، فیصلہ پسند نہ آئے تو چیلنج کر دیں ، الطاف حسین پابندی کیس میں عاصمہ جہانگیر کی سرزنش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
تہران میں کیا دیکھا (سوم)
-
گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے
-
پنجاب،تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش
-
میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
-
شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے نادرا نے ایپلی کیشن متعارف کرا د...
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
-
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
چین اب امریکہ کا دشمن نمبر ون نہیں رہا، پینٹاگون نے چین کیلئے خطرے کی سطح کم کردی، اب امریکہ کی پہلی...
-
سعودی عرب میں ملازمت کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی















































