لندن(نیوز ڈیسک)امریکہ نے جب پہلی بار افغانستان میں ڈرون طیاروں کا استعمال کیا تو دنیاحیرت میں ڈوب گئی اور ہر ملک نے اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تگ و دو شروع کر دی اوراب تک پاکستان سمیت کئی ممالک اپنے ڈرون طیارے بنا چکے ہیں لیکن برطانیہ نے نظر نہ آنےوالا ڈرون طیارہ بنا کر اس ٹیکنالوجی کو بھی نیا رخ دے دیا ہے۔ زمین پر موجود شخص صرف اس کی آواز سن پائے گا۔برطانیہ کا یہ طیارہ زمین پر موجود کسی بھی شخص کو نظر آئے بغیر آنے اور واپس لوٹ جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز ساڑھے 1100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔ یہ طیارہ بنانےوالی کمپنی کے ترجمان ڈیوڈ کوٹس کا کہنا ہے کہ لگ بھگ ریڈار بھی اس ڈرون طیارے کا سراغ نہیں لگا سکتااور یہ اب تک دنیا کا سب سے جدید ترین اور خفیہ ترین ہتھیار ہے۔چھپ کر وار کرنے کی اس قدر صلاحیت اس سے قبل دنیا کے کسی طیارے میں موجود نہیں ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں