لاہور(نیوزڈیسک) قومی زباں ہوتی ہے قوم کی پہچان اسی لئے ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف ملکوں کے صدور اور وزرائے اعظم نے قومی زبان میں تقریر کی۔ پڑوس کے پردھان منتری نریندر مودی کی تقریر میں ہندی بھاشا گونجی۔ چینی صدر نے بھی اپنی چینی زبان میں تقریر کی۔ عراق کے وزیراعظم حیدر ال عبادی نے عربی میں تقریر کی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی قومی زبان کو اپنایا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی فارسی میں کی اپنے ملک کی ترجمانی کی۔ ہمارے ملک کے وزیراعظم جن کے پاس سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد کا بہترین موقع تھا لیکن انہوں نے جنرل اسمبلی میں اردو میں خطاب کا یہ موقع ضائع کر دیا۔