کراچی(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کو سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ان کے خلاف بدین اورکراچی میں مقدمات قائم درج ہیں۔عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مقدمات میں گواہان کے بیانات کی نقول ذوالفقار مرزا کو فراہم کی جبکہ آئندہ سماعت میں کراچی میں درج 2مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد جانے والی ہے۔ ایم کیو ایم والے پہلے لوگوں کی کھالیں اتارتے تھے اب ان کو کھال اتارنے کی اجازت نہیں ، بلدیاتی الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے جلد ہی ایک سندھ میں ایک بڑی قربانی ہونے والی ہے جو آصف علی زرداری کی ہوگی۔