منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

”دل دل پاکستان”گانے پر آیوشمان کھرانہ کو جلا وطن کرنے کا مطالبہ

datetime 27  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ نے پاکستان کا مشہور زمانہ ملی نغمہ دل دل پاکستان گاکر بھارتیوں میں نفرت کی آگ مزید بھڑکا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آیوشمان کھرانہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں لائیو کنسرٹ کے دوران پاکستان کا زبان زد عام ملی نغمہ دل دل پاکستان گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی غصے سے سیخ پا ہوگئے اور بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ پر تنقید کے تیر برسانے لگے۔

ڈاکٹر نویا نامی بھارتی صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ بالی ووڈ اداکار پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ انہیں رام مندر کی تقریب میں کیوں بلایا گیا تھا۔ایک بھارتی صارف نے کہاکہ آیوشمان کھرانہ جیسا دوغلا انسان صرف بالی ووڈ میں ہی مل سکتا ہے، آج اس اداکار نے اپنی ساری عزت کھو دی ہے۔

سونیا نامی صارف نے مطالبہ کیاکہ آیوشمان کھرانہ کا بائیکاٹ کریں اور انہیں پاکستان میں رہنے کے لیے جلاوطن کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آیوشمان کھرانہ کی یہ وائرل ویڈیو دراصل 7سال پرانی ہے، یہ ویڈیو 2017میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ نے بھی پرفارم کیا تھا۔اس کنسرٹ میں آیوشمان کھرانہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی اپارشکتی کھرانہ کے ہمراہ دل دل پاکستان اور چک دے انڈیا گانے پر پرفارم بھی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…