منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بے تکلفی کی تمام حدیں پار،عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کو بوسہ، ویڈیو وائرل

datetime 27  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کمرشل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصم رضا نے بے تکلفی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق25جنوری کو کراچی میں یمنی زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

اس پریمیئر کے دوران شائقین اور شوبز شخصیات نے فلم نایاب کی خوب تعریف کی اور ساتھ ہی فلم کی کاسٹ یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، جاوید شیخ، عدنان صدیقی اور فریال محمود سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کو بھی سراہا۔پریمیئر کے اختتام پر جہاں سب ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کررہے تھے تو اسی دوران پروڈیوسر عاصم رضا نے بے تکلفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم رضا اداکارہ یمنیٰ کے منہ پر دو بار بوسہ دیتے ہیں اور پھر انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔یمنیٰ زیدی اور عاصم رضا کا ایک دوسرے کے ساتھ یوں بے تکلف ہونا سوشل میڈیا صارفین کا ایک آنکھ نہ بھایا اور صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں شوبز شخصیات پر سخت تنقید کی۔صارفین نے کہاکہ عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا۔صارفین نے کہا کہ ان دونوں شخصیات کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے یمنیٰ زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شہرت اور پیسوں کی خاطر دوسری اداکاراں کے نقش قدم پر چل پڑیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…