منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

دنیا کا خاتمہ کتنا نزدیک؟ قیامت کی گھڑی سیٹ کردی گئی

datetime 24  جنوری‬‮  2024 |

مقبوضہ غزہ(این این آئی)سائنس دانوں نے ڈومز ڈے کلاک(قیامت کی گھڑی)منگل 23جنوری2024کو اپ ڈیٹ کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کھڑی دراصل ماہرین کا دنیا کے خاتمے سے متعلق اندازہ ہے جسے گذشتہ سال آدھی رات ہونے میں 90سیکنڈز کم پر سیٹ کیا گیا تھا۔غزہ پر اسرائیل کی بمباری، یوکرین پر روس کی لشکر کشی اور روس کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خدشے کی بنیاد پر سائنس دانوں نے ڈومز ڈے گھڑی کو حسبِ روایت آدھی رات کے نزدیک رکھا ہے۔

بلیٹن آف دی ایٹمک سائنٹسٹس کے مطابق دنیا وہاں کھڑی ہے جہاں سے مکمل خاتمے کی منزل زیادہ دور نہیں ان کا کہنا ہے کہ جب منٹ کا کانٹا آدھی رات سے 90سیکنڈ کی دوسری پر پہنچے گا تو اسے دنیا کا خاتمہ تصورکیا جائے گا۔ایک زمانے سے سائنس فطری علوم و فنون میں پیش رفت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں، ماحول کو پہنچنے والے نقصان اور فکر و نظر میں پیدا ہونے والی گراوٹ کی بنیاد پر ڈومز ڈے گھڑی کی سیٹنگ کا تعین کرتے آئے ہیں۔

بلیٹن کے صدر اور سی ای او رچل برونسن کا کہنا ہے کہ ایک طرف سیاسی اضطراب کے نتیجے میں عسکریت پسندی بڑھ رہی ہے، مسلح تصادم میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف قدرتی ماحول میں رونما ہونے والی منفی تبدیلیاں معاملات کو مزید خطرناک بنارہی ہیں۔ڈومز ڈے کلاک 1947سے چلایا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو ہر طرح کے گراوٹ سے خبردار کرنا اور ایسے اقدامات کی تحریک دینا ہے جن سے دنیا بھر میں قدرتی ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…