بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے

datetime 19  جنوری‬‮  2024 |
ڈالر ریٹ

کراچی (این این آئی) انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی برقرار رہا اور امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اگلے مرحلے میں 1.1ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کی تیاریوں اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو بھی انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ برقرار رہا۔

ملک میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران توقعات کے مطابق 6ارب ڈالر کے انفلوز اور آنے والے مہینوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی مزید ممکنہ سرمایہ کاری کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 8پیسے کی کمی سے 279روپے 89پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔انٹربینک میں جمعے کو بھی ایران کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے اثرات دکھائی نہیں دیے کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کو توقعات کے مطابق ملٹی اور بائی لیٹرل 6ارب ڈالر کے سستے قرضے موصول ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ پاکستان کے متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس ضمن میں تیاریوں کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں محدود پیمانے پر ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں محدود اضافے کا رحجان برقرار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 23پیسے کے اضافے سے 280روپے 98 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…