جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں کالی کھانسی کے پھیلائوکا خدشہ، ایڈوائزری جاری

datetime 15  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ادارہ صحت نے ملک میں کالی کھانسی کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کردیا۔قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے جس سے اضافہ سے اسپتالوں پر لوڈ بڑھے گا، کالی کھانسی ایک سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے، کالی کھانسی کا جرثومہ کھانسنے، چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے، کالی کھانسی کا آئیسولیشن پیریڈ 7 تا 10 اور 4 تا 21 دن ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ہلکی کھانسی، ہلکا بخار، ناک بہنا، کالی کھانسی کی ابتدائی علامات ہیں، کالی کھانسی کے مریض کی کھانسی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے، کالی کھانسی کا شکار نومولود، بچے بخار سے شدید متاثر ہوتے ہیں، مریض کی کھانسی دو سے تین ہفتے میں ختم ہو جاتی ہے۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کالی کھانسی کی پیچیدگیوں میں نمونیہ، ڈی ہائیڈریشن، بھوک کی کمی، کان کا انفیکشن، نفسیاتی مسائل شامل ہیں، کالی کھانسی کی تشخیص پی سی آر ٹیسٹ سے ممکن ہے، کالی کھانسی کے ابتدائی مرحلے میں علاج انتہائی ضروری ہے، اینٹی بائیوٹک ادویات کالی کھانسی کی شدت میں کمی لا سکتی ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بروقت ویکسینیشن کے ذریعے کالی کھانسی کی پیچیدگیوں سے بچاو ممکن ہے۔ ہائی رسک افراد کیلئے کالی کھانسی کی ویکسینیشن ناگزیر ہے۔

کالی کھانسی کی ویکسین حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل ہے۔ نومولود کو پیدائش کے 6، 10 ،14 ہفتے کالی کھانسی ویکسین لگائی جاتی ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کالی کھانسی کا پھیلاو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور کالی کھانسی کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں سے فاصلہ رکھیں۔ کالی کھانسی کے مشتبہ مریض سے ملنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ شہری کھانسنے، چھینکنے کے دوران منہ کو ڈھانپیں، ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کالی کھانسی کے مشتبہ مریض بچوں، حاملہ خواتین سے دور رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…