منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسمارٹ فون کا نشہ ختم کروانے کیلئے بھارتی خاتون کی تجاویز وائرل

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)جدید دور میں اسمارٹ فون کے بغیر رہنا بہت مشکل لگتا ہے یہاں تک کہ اس کا استعمال نوجوان لوگوں میں ایک نشے کی صورت اختیار کرچکا ہے تاہم بھارتی شہری خاتون نے اس مسئلے کا انوکھا حل نکالا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منجو گپتا نامی بھارتی خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کی اسمارٹ فون کی لت چھڑوانے کے لیے ایک معاہدہ تیار کیا جس پر ان سے دستخط کروائے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے ایک دوسرے سے زیادہ اپنے موبائل کے قریب ہوگئے تھے۔

منجو گپتا کا معاہدے پر سب سے دستخط کروانے کا مقصد اسمارٹ فونز کے متوازن استعمال اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کی عادت کو فروغ دینا ہے۔معاہدے میں، جو ایک کاغذ پر ہندی زبان میں لکھا گیا ہے، تین اصول طے کیے گئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں،نمبر ایک جب گھر والے صبح اٹھیں تو اپنے فون کی بجائے سورج کی طرف دیکھیں۔ نمبر ٹو کھانے کی میز پر سب کو اکٹھے کھانا ہے اور اس دوران کسی کے پاس موبائل فون نہ ہو۔نمبر تین کوئی باتھ روم میں بھی اسمارٹ فون نہیں لے کر جائے گا کہ وہاں بیٹھ کر وقت ضائع کیا جائے۔معاہدے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ فیصلہ غصے میں نہیں لیا گیا۔ اور سزا یہ وضع کی گئی ہے کہ اگر کسی نے ضابطے کی خلاف ورزی کی تو اس پر ایک ماہ کے لیے آن لائن آرڈر پر کھانا منگوانے پر پابندی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…