منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فلم ‘انیمل’کے اداکارکی خودکشی کرنیوالی لڑکی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

datetime 6  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ بلاک بسٹر ایکشن فلم انیمل کے اداکار کی جان پر کھیل کر خودکشی کرنیوالی نوجوان لڑکی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن فلم انیمل میں رنبیر کپور کے کزن کا کردار ادا کرنیوالے اداکار منجوت سنگھ نے سال 2019ء میں ایک لڑکی کی جان بچائی تھی جس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔اداکار کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچایا۔

منجوت سنگھ نے وائرل ویڈیو بارے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو سب لوگ خوفزدہ تھے کیونکہ وہ لڑکی کسی کو بھی اپنے قریب نہیں آنے دے رہی تھی اور جو بھی اس کے پاس جاننے کی کوشش کرتا تو وہ چھت سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے لڑکی سے بات چیت کرنا شروع کی اور پوچھا کہ وہ اتنا بڑا قدم کیوں اٹھا رہی ہے جس پر لڑکی نے کہا کہ اس کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے۔اداکار نے کہا کہ لڑکی کی بات سن کر جیسے ہی میں لڑکی کے قریب گیا تو اس نے چھلانگ لگا دی لیکن میں خوش قسمتی سے اس لڑکی کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…