جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ٹویٹر کا 140 الفاظ کی حد ختم کرکے ”سپرٹویٹ “متعارف کرنے کا اعلان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ٹویٹر نے ایک نئی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 140 پلس سروس کے ذریعے اب ذیادہ طویل پیغامات ٹائپ کرکے بھیجے جاسکیں گے۔ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے وال اسٹریٹ جنرل کو بتایا کہ اس نئی سروس کے ذریعے ایک شخص دوسرے شخص کو پرائیوٹ پیغامات بھی بھیج سکے گا جسے ڈائریکٹ میسج یا ’ڈی ایم ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں آزادانہ طور پر پیغامات بھیجے اور وصول کیے جاسکیں گے۔ اس سال جون میں ٹویٹر کے فورم پر نءسروس کا اعلان کیا تھا لیکن ٹویٹر کے مطابق ان تبدیلیوں سے عوامی ٹویٹس متاثر نہیں ہوں گی۔ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹویٹر کے صارفین 30 کروڑ اور فیس بک کے صارفین اب ڈیڑھ ارب تک پہنچ رہے ہیں اور ٹویٹر کو فیس بک، واٹس ایپ اور وی چیٹ جیسی سروسز سے شدید مقابلے کا سامنا ہے کیونکہ یہ کمپنیاں ٹیکسٹ پیغامات پر بہت سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ دوسری جانب ٹویٹر ٹویٹس کو فیس بک کی طرح چیٹنگ سہولیات فراہم کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایموجی ( احساسات اور صورتحال کو بیان کرنے والے آئکن)، ویڈیو، آفڈیو اور دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…