منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ تیار،رپورٹ شائع

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)ماہرینِ صحت نے انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ بنا لیا ہے، جس کے ذریعے امراضِ قلب کے علاج میں مدد مل سکے گی۔سائنسی جریدے ‘نیچر’ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ، بائر کمپنی اور دیگر اسپتالوں کے ماہرین نے ‘انسانی دل’ کا تفصیلی نقشہ تیار کر لیا ہے۔

انسانی دل کے اس تفصیلی نقشے کی مدد سے انسانی دل کا خلیاتی اور سالماتی (مالیکیولر) لحاظ سے تفصیلی جائزہ لیا جا سکے گا،یہاں تک کہ نقشے کی مدد سے دل میں موجود خلیات کو زوم کر کے بھی دیکھا جا سکے گا۔اس نقشے سے ہارٹ فیل ہونے کے عمل کا مکمل تفصیل سے مطالعہ کیا جا سکتا ہے، یوں دل کی چھوٹی سے چھوٹی اہم خلیاتی تفصیلات کو جان کر دل کی بیماریوں کا علاج کرنے میں مدد مل سکے گی۔اس حوالے سے محقق ناتھن ٹکر کا کہنا ہے کہ ‘دل محض کوئی گوشت کا ٹکڑا نہیں بلکہ کئی اقسام کے خلیات کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہے’.اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ‘انسانی دل میں موجود تمام خلیات ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تب ہی دل بہترین انداز سے جسم میں خون کی روانی کو ممکن بنانے میں کامیاب ہوتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…