ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

کار ساز کمپنیوں کے عارضی بحال لائسنس دوبارہ معطل

datetime 1  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت میں کارمینوفیکچررز کیخلاف بڑے ایکشن کے بعد دیے جانے والے عارضی ریلیف کی مدت ختم ہونے پر کار مینو فیکچررز کیعارضی طور پر بحال لائسنس دوبارہ معطل ہوگئے-میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزارت صنعت و پیداوار نے تین بڑی کار کمپنیوں کے معطل شدہ مینوفیکچرنگ لائسنس 31 دسمبر 2023 تک عارضی بحال کئے تھے۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کیمطابق تین بڑی کارکمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس مستقل بحال کرنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق کار کمپنیوں نے بزنس پلان جمع کرادیا تھا تاہم ابھی تک جمع کرائے گئے پلان پرفیصلہ نہیں ہوا-

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے کار مینیوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کردیئے تھے اور 31 دسمبر2023 تک کار مینوفیکچررز سے بزنس پلان طلب کیا گیاتھا-اس سے قبل کار منیوفکچررز کیخلاف گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کیتحت تین بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کئے گئے تھے-ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق کارسازکمپنیوں نیگاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی اور دو فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کرپائیں-کارساز کمپنیاں گاڑیوں کےآلات واسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…