منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

سیل اور ڈسکائونٹ کے نام پر دھوکہ دینے والے پاکستانی برانڈز کو وارننگ جاری

datetime 1  جنوری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی)نے کمرشل دکانوں کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ڈسکائونٹ دینے والے جوتے اور کپڑوں کے برانڈز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صارفین کو اصل اور رعایتی قیمتوں کے بارے میں مکمل وضاحت دیں اور تشہیری پیغام واضح ہونا چاہیے۔جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے برانڈز کو سی سی پی کی جانب سے کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ خاص طور پر کپڑوں اور جوتوں کے برانڈز میں رعایتوں میں جاری موسمی اضافے کے دوران دھوکہ دہی سے مارکیٹنگ کرنے کے طریقوں کا انکشاف ہوا ہے۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی ٹیموں کی جانب سے کیے گئے سروے اور ابتدائی تحقیقات میں 27 برانڈز کی نشاندہی کی گئی جو اپنی مصنوعات پر فلیٹ ڈسکائونٹ پیش کرتے ہیں۔سی سی پی نے نوٹ کیا کہ فلیٹ ڈسکائونٹ کا اطلاق تمام اشیاء پر نہیں ہوتا ہے اور دکان کے باہر لگے اشتہار میں دکھایا گیا ڈسکائونٹ دکان کے اندر فروخت کی جانیوالی اشیا سے مطابقت نہیں رکھتا۔ جبکہ شرائط و ضوابط کے بارے میں ڈسکلیمر میں فونٹ کا سائز ناقابل فہم پایا گیا، بہت سے معاملوں میں شرائط و ضوابط کا ذکر تک نہیں کیا گیا تھا۔سی سی پی کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح کے عمل مسابقتی ایکٹ، 2010 کی دفعہ 10 کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جو دھوکہ دہی کی مارکیٹنگ ہے۔

کمیشن کے ایک سینئر افسر نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ بینک کارڈ پر فلیٹ 50 فیصد پلس 20 فیصد جیسی کچھ پیشکشوں میں آن لائن اور خوردہ خریداری کے لئے مختلف شرائط تھیں، جس کی وجہ سے الجھن پیدا ہوئی اور ممکنہ طور پر صارفین کو گمراہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل تقریبا 96 فیصد دکانوں میں یہ تضادات پائے گئے، تشہیر میں ضروری معلومات کی کمی صارفین کی باخبر فیصلے کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔کمیشن نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور ڈسکانٹ اور فروخت کی پیشکشوں کی شرائط و ضوابط کا مکمل جائزہ لیں تاکہ گمراہ کن مارکیٹنگ کے طریقوں کا شکار ہونے سے بچا جاسکے۔ صارفین ویب سائٹ پر شکایات درج کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…