جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ڈیلیٹ کیے ہوئے ایس ایم ایس واپس پائیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر آپ نے غلطی سے کسی ایسے ایس ایم ایس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جس میں کوئی ضروری معلومات تھیں تو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔اینڈروئڈ سمارٹ فونز پر آپ ڈیلیٹ کیے ہوئے ایس ایم ایس بھی واپس حاصل کر سکتے ہیں۔اگرچہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ آپ کا پیغام واپس مل ہی جائےگا لیکن آپ کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔کمپیوٹر پر جب آپ فائل ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ایک ٹریش بن میں چلی جاتی ہے اور بالکل اسی طرح اینڈرؤئڈ سمارٹ فون پر بھی ہوتا ہے۔
ایسے فونز پر جو فائل یا پیغام آپ ڈیلیٹ کرتے ہیں وہ مختصر وقت کے لیے فون میں ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی رہتے ہیں۔’ڈیٹا ریکوری‘ سافٹ ویئرز استعمال کرتے ہوئے آپ وہ پیغامات واپس لا سکتے ہیں۔ایسے سافٹ ویئر آپ کے فون کو سکین کر کے جو بھی مواد ڈیلیٹ ہوگیا ہے اسے ڈھونڈ نکالتے ہیں۔اس کے لیے ’اینڈروئڈ ڈیٹا ریکوری‘، ’ڈاکٹر فون‘، ’فون پا‘، اور ’اینڈروئڈ ریکوری‘ جیسے ایپس آپ کے کام آ سکتی ہیں۔تمام فون کمپنیوں کے لیے میسیجز محفوظ کرنا قانونا لازمی ہے لہذا اگر ایسا کوئی بھی میسج ہے جس کی آپ کو قانوناً ضرورت ہے، تو اسے فون کمپنی سے بھی لے سکتے ہیں۔لیکن اس کے لیے آپ کو انہیں کچھ دستاویز فراہم کرنے پڑ سکتی ہیں جو یہ ثابت کرے کہ اس پیغام کو عدالت میں پیش کرنا ہے۔ویسے آپ کے فون میں بھی ایس ایم ایس بیک اپ نامی ایک ایپ بھی آتا ہے جسے آپ استعمال کر سکتے ہیں۔اسے آپ اپنے سمارٹ فون پر مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس کی مفت ایپلیکیشنز میں ایسے کافی فیچرز ہیں جو آپ کو پسند آ سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…