منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

صحیفہ جبار خٹک کا خودکشی کی کوشش کا انکشاف

datetime 15  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں ذہنی تنا ئوکا شکار ہو کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔انسٹا گرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روتے ہوئے ذہنی صحت اور تنائو پر بات کرتی نظر آئیں، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دنیا ایک بہتر جگہ بن جائے اور ہم دوسروں کے ساتھ مہربانی کا رویہ اختیار کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم سب کی زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بہت اہم بن جاتے ہیں، بہت گہرے دوست بن جاتے ہیں۔صحیفہ جبار نے ایسے ہی ایک شخص کا نام لئے بغیر کہا کہ میں نے اپنے دوست کو فون کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کر رہی ہوں، خضر (اداکارہ کے شوہر)یہاں نہیں ہیں، میں 13گولیاں کھا رہی ہوں، جب تک میرا وہ دوست میرے گھر نہیں پہنچا تھا اس دوران کچھ بھی ہو سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب بعد میں اس کے بارے میں سوچا تو خوفزدہ ہو گئی کے ان لمحوں میں کچھ بھی ہو سکتا تھا، میں یوں ہی خوف زدہ ہو جاتی ہوں، ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے ،جانتی ہوں جب خضر واپس آ جائیں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

صحیفہ جبار نے ویڈیو میں کہا کہ اب لوگ کہیں گے کہ میں ڈرامہ کر رہی ہوں، لوگ کہیں گے کہ یہ کتنا اچھا طریقہ ہے کہ کیمرہ آن کر کے ذہنی صحت اور اس کے مسائل کے بارے میں بات کرو، توجہ حاصل کرنے کا بہت اچھا طریقہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے تو یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ یہ آپ کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچیں گے یہ بات تکلیف دیتی ہے، ایسی کیفیت سے گزرنا بہت تکلیف دہ ہے جب آپ بے یار و مددگار محسوس کریں، ایسے میں کسی بھی لمحے آپ کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سب جلد ٹھیک ہو جائے گا، کوشش کر رہی ہوں جو چیزیں تکلیف پہنچا رہی ہیں انہیں نظر انداز کر دوں،میرے شوہر اور اہلِ خانہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔صحیفہ جبار خٹک نے ویڈیو کے ساتھ دعا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ خواہش ہے کہ یہ دنیا ایک بہتر جگہ بن جائے، میں مسکراہٹ زیادہ اور آنسو کم دیکھنا چاہتی ہوں، صرف مکان نہیں بلکہ گھر دیکھنا چاہتی ہوں، چاہتی ہوں کہ بچے کسی خوف کے بغیر میدانوں میں کھیل سکیں، ہر ایک کا دل خوشی، محبت اور امن سے بھرا ہو اور اس میں خوف کی کوئی جگہ باقی نہ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…