منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اگر اقرار الحسن تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے،فرح یوسف

datetime 8  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حال ہی میں تیسری شادی سے سوشل میڈیا پربھرپور توجہ حاصل کرنے والے اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ فرح یوسف نے شوہراقرار الحسن کی اس شادی پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔فرح یوسف نے ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ اقرار کی تیسری شادی کے بارے میں پہلے بھی سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر چکی ہیں، میرے نزدیک متعلقہ شخص سے اس کے بارے میں پوچھنا زیادہ بہتر ہوتا۔

فرح یوسف سے اقرار کی تیسری شادی سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے کہاکہ میں انٹرویوز میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اگر اقرار تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔فرح یوسف نے کہا کہ جبکہ اقرارخود انٹرویوز میں کہتے ہیں کہ فرح بڑی ڈاڈی (سخت)ہے اور وہ مجھے تیسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ فرح سے شوہر پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی زیادہ تر خبروں یا افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہوں،میں نے ماضی میں ہمیشہ اپنے بارے میں منفی تبصروں کو نظر بھی انداز کیا ہے۔

فرح یوسف نے کہا کہ لوگ آپ کو نہیں جانتے، لہذا اس طرح کے تبصروں پر توجہ نہ دینا ہی بہتر ہے، شروع میں خود پر ہونے والی تنقیدپر میں پریشان ہوتی تھی لیکن اب میں ایسی خبروں پر دھیان نہیں دیتی، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…