منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کر گئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو لاہور میں انتقال کرگئے۔گلوکاراستاد حسین بخش گلو طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی عمر 75سال تھی۔ حسین بخش گلو کلاسیکی موسیقی کے مشہور شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ استاد حسین بخش گلو لاہور میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین بخش کی کلاسیکل موسیقی کے شعبے میں خدمات پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ کلاسیکل موسیقی کے لیے حسین بخش کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی حسین بخش مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری نے کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد حسین بخش گلو گائیکی میں ایک چمکتا ستارہ تھے جنہوں نے اپنے فن سے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…