صارفین ابھی سم بند کرانے پر چارجز ادا نہ کریں ، پی ٹی اے

5  دسمبر‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے کہا ہے کہ صارفین ابھی سم بند کرانے پر 200 روپے چارجز ادا نہ کریں۔ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل آپریٹرز 31 دسمبر سے پہلے سم ریٹرن چارجز کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ غیر استعمال شدہ یا غیر ضروری سمز کو بند کروانے والے صارفین کو 31 دسمبر تک کوئی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے یہ اعلان سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا جس میں ایک صارف نے دعوی کیا تھا کہ اس کا نیٹ ورک اس کی سم کی واپسی کے لیے رقم وصول کر رہا ہے حالانکہ آخری تاریخ تو ابھی نہیں آئی۔

پی ٹی اے نے کہاکہ ایسے معاملات میں صارفین ہیلپ لائن، اتھارٹی کے ویب پورٹل یا موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پی ٹی اے میں شکایت درج کراسکتے ہیں۔یاد رہے کہ 11 نومبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے کہا تھا کہ وہ شہری جو اپنی سم کارڈز بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں اگلے سال سے فی سم 200 روپے چارجز دینے ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئے چارجز کا اطلاق ملک بھر میں(بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر)یکم جنوری 2024 سے ان سم کارڈز پر ہوگا، جو 6 ماہ سے کم مدت میں صارفین کے استعمال میں ہیں۔پی ٹی اے نے شہریوں کو 31 دسمبر تک بغیر کسی چارجز کے سم واپس کرنے یا ان کو خارج کرنے کا وقت مہیا کیا تھا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…