قرض دینے کا کارروبار، 150غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند

4  دسمبر‬‮  2023

کراچی(این این آئی) چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے کہا ہے کہ قرض دینے والی 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کرادی گئی ہیں۔پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام ایکسپو میں اسٹاکس، کموڈیٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر آگاہی سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)عاکف سعید نے کہاکہ ایس ای سی پی نے150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کرادی ہیں، یہ غیر قانونی ایپس صارفین کو ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں، سوشل میڈیا پر گمراہ کن سرمایہ کار ا یپس کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے، عوام سرمایہ کاری سے قبل ایس ای سی پی جی ویب سائٹس پر ضرور جائیں ایس ای سی پی غیر قانونی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم سے مسلسل آگاہ کرتا رہتا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ عوام میں مالیاتی فیصلہ سازی بارے شعور پیدا کرنے کے لیے ایس ای سی پی نے جمع پونجی کے نام سے وسیع آگہی پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد افراد کو باخبر مالی فیصلے کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا اور ان کی مالی خواندگی کو بہتر بنانا ہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…