منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سلیکشن کمیٹی میں ”فکسرز” کو شامل کرنے پر مداح بورڈ پر برس پڑے

datetime 1  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ تاریخی اسپاٹ فکسنگ میں مجرم قرار پانے والے پلئیر کو سلیکشن کمیٹی میں بطور معاون شامل کرنا شرم کی بات ہے۔سعد نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض کے ہمراہ سلمان بٹ کو بطور انکے معاون شامل کرنے پر کیا حفیظ نے اپنی سوچ تبدیل کرلی ہے، سابق کرکٹر نے ہمیشہ سے موقف اپنایا کہ وہ فکسرز کے ساتھ ٹیم میں نہیں کھیلیں گے تاہم اب کیا وہ یہ کرنے کو تیار ہیں! منافقت، اقتدار/پیسے کا لالچ؟۔

ایک صارف نے لکھا کہ بورڈ فکسرز کو کیا دوبارہ سرگرم کرنے کی کوشش کررہا ہے، جس نے باقاعدہ سزا بھگتی۔حسن نامی صارف نے لکھا کہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا فکسنگ اسکینڈل سلمان بٹ نے ترتیب دیا، وہاب ریاض بکی سے کیش سے بھرا بیگ لیتے ہوئے نظر آئے، بدنام زمانہ سڈنی ٹیسٹ میچ کے بعد کامران اکمل سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کیا اب یہ سب پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…