جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہونڈا نے پاکستان میں نئی موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے معروف موٹر سائیکل مینوفیکچررز میں سے ایک اٹلس ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) موٹر سائیکل ہونڈا بینلی ای متعارف کرا دی۔الیکٹرک موٹرسائیکل کی کی رونمائی اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں کمپنی کے پاکستان میں آپریشنز کے 60 ویں سال مکمل ہونے پرکی گئی۔فی الحال کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی ریلیز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا۔

اٹلس ہونڈا میں موٹر سائیکل اور پاور پروڈکٹس کے چیف آفیسر نوریکی آبے نے اعلان کیا کہ ہونڈا بینلی ای کی آزمائشی مارکیٹنگ کے بعد فیڈ بیک دیکھتے ہوئے پروڈکٹ جاری کی جائے گی۔بہت سے پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی میں ہونڈا مصنوعات کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے نوریکی آبے نے معاشرے اور صارفین کو بہترین فراہم کرنے کے جوائنٹ وینچر کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ماہرین کے مطابق قیمت کا تعین کمپنی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا، البتہ قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی مارکیٹ بہت چھوٹی ہوگی۔مذکورہ الیکٹرک موٹر سائیکل 2019ء میں متعارف کرائی گئی تھی جس کی چار اقسام ہیں جن میں بینلی ای، بینلی ای آئی پرو، بینلی ای 2اور بینلی ای 2پرو شامل ہیں جب کہ موٹر سائیکل صرف سفید رنگ میں دستیاب ہے۔

ہونڈا نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کون سے ورژن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن جاپان میں کم از کم تعارفی قیمتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں کس قسم کی قیمتوں کی توقع کی جاسکتی ہے۔جاپان میں بنیادی بینلی ای ورژن کی قیمت ٹیکسوں کے بغیر 2019ء میں 6لاکھ 70ہزار ین مقرر کی گئی تھی یعنی پاکستانی روپوں میں بغیر ٹیکس و ڈیوٹی کے بعد بینلی ای کی قیمت 13 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اسکوٹر کو پاکستان میں دستیاب ہونے میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اٹلس گروپ اور ہونڈا موٹر کمپنی کے درمیان موٹر سائیکل اور آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ میں 1963ء سے ایک تعاون قائم ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…