اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔روسی تیل کی فی بیرل قیمت60ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہے۔یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اگلے پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائیگا۔یاد رہے 16نومبر کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی تھی ۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت 2روپے 4پیسے فی لیٹر کم کی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 281روپے 34پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے 47پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 296روپے 71پیسے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل فی لیٹر قیمت میں 6روپے 5پیسے کمی کردی گئی اور فی لیٹر قیمت کم ہو کر 204روپے 98پیسے پر آگئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9روپے کمی کردی گئی اور فی لیٹر نئی قیمت 180روپے 45پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…