بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 40.46 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 40.46 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 93.087 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 66.271 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔مقداری لحاظ سے اس مدت کے دورا ن سیمنٹ کی برآمدات میں 81.79 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2405798 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1324110 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 32.58 فیصد کی نمو ہوئی۔اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 26.405 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے 19.916 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…