جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی کا رحجان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پرعمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں دالوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اکتوبر2023 میں ملک کے مختلف شہروں میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 323.01 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبرکے مقابلہ میں 4.30 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 337.54 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرکے مقابلہ میں 2.80 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 287.61 روپے ریکارڈکی گئی

جوستمبرمیں 287.61 روپے تھی اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 529.88 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرکے مقابلہ میں 1.62 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 538.59 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈکی گئی جوستمبر کے مقابلہ میں 6.09 فیصدکم ہے، ستمبرمیں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 250.10 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…